اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیزل کا بحران متوقع ہے، حکومت اس معاملے کو دیکھے جبکہ پی ایس او نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس ڈیزل کے 26دن کے اسٹاکس ہیں۔محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ یوکرین روس صورتحال کے باعث پوری دنیا میں ایل این جی سپلائی کے مسائل ہیں۔
وزیر اعظم کے سب سے قابل اعتماد ساتھی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ
چیئرمین کمیٹی محمد عبدالقادر نے کہاکہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہونی چاہیے، پی ایس او حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس ڈیزل کا پچاس فیصد مارکیٹ شیئر ہے۔محمد عبدالقادر نے کہاکہ لوگوں کو ڈیزل کے حصول میں ابھی سے مشکلات ہیں، پیٹرولیم ڈویڑن ڈیزل کی موثر سپلائی یقینی بنائے۔ڈی جی آئل نے کہاکہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے میں مارچ میں حکومت پر 30ارب روپے کا بوجھ ہوگا۔حکام پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر تک رہی تو اپریل میں 15 سے 20 ارب روپے کا بوجھ پڑسکتا ہے۔
“سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ” شیخ رشید ڈٹ گئے