Saturday November 23, 2024

“سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ” شیخ رشید ڈٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ہےکیونکہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اب بلیک میلرزاور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو اب سندھ میں گورنر راج لگانا پڑیگا۔

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اسمبلی موجود ہیں؟ راجہ ریاض نے بڑا انکشاف کردیا

انہوں نے کہا کہ25 فروری 2009 کو اسوقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی سفارش پر آئین کےآرٹیکل 237 کے تحت صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف 2 مہنیے کے لئے گورنر راج نافذ کیا تھا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں آج تک تین گورنر راج لگ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اہم ترین اجلاس میں شیخ رشید نے انہیں سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز دی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق شیخ رشید نے بطور وزیر داخلہ کہا کہ سندھ حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اس لیے سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم کی سپیکر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ہدایت، منحرف ارکان کیلئے بھی بڑا حکم دے دیا

عمران خان کے وہ دو “ہتھیار” جن سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل سکتی ہے، نجم سیٹھی کابڑا دعویٰ

FOLLOW US