اسلام آباد : سینئر صحافی اور ٹی وی اینکراور معروف پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سب سے قریب رہنے والے اور اقتدار کے گذشتہ ساڑھے تین سال میں اہم ترین فیصلوں میں مشورہ دینے والے سینئر پیوروکریٹ اعظم خان(المعروف ڈپٹی وزیراعظم) نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیاہے۔ سلیم صافی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے جن کا عمران خان کے ہر فیصلے میں بنیادی کردار تھا ‘، اپنے لئے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے پوسٹنگ کی سمری انتہائی خاموشی اور رازداری کے ساتھ منظور کرالی ہے، سلیم صافی کے اس دعوے کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔
“سندھ میں گورنر راج کے بغیر اب کوئی دوسرا حل نہیں ” شیخ رشید ڈٹ گئے
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اسمبلی موجود ہیں؟ راجہ ریاض نے بڑا انکشاف کردیا