Sunday January 19, 2025

‘نعمان کا زیرو میرے 100 کے برابر ہے،کراچی ٹیسٹ کی پریکٹس ٹیپ بال سے کی، محمد رضوان کا دلوں پر راج کرنے کا سفر جاری

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ جیت میں کردار زیرو کا ہو یا 100کا ایک ہی اہمیت رکھتا ہے، آخری 18گیندیں ہمارے لیے بہت اہم تھیں، نعمان کھڑا رہا اس لیے اس کا زیرو میرے 100 کے برابر اہم تھا۔آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جلدی آؤٹ ہو گیا تھا کیونکہ گیند بہت سوئنگ ہو رہا تھا اور آسٹریلوی بولرز بھی ردھم میں تھے۔ اپنی تیاری کے حوالے سے محمد رضوان نے بتایا کہ کراچی ٹیسٹ کی تیاری ٹیپ بال سے کی، افتخار سے کہا کہ پیٹ کمنز جو اینگل کرتا ہے وہ کرو،

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اسمبلی موجود ہیں؟ راجہ ریاض نے بڑا انکشاف کردیا

آسٹریلیا کے خلاف مشکلات کا شکار تھے تو ٹیپ بال سے پریکٹس کی اور نیٹ پریکٹس کے دوران وکٹس پر نشانات کو پریکٹس کے لیے فوکس کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے دو دن جس طرح پریکٹس کی وہ آسان نہیں تھا، بابر 196 پر آؤٹ ہوا اور فہیم اشرف کی وکٹ گری تو وہ مشکل وقت تھا کیونکہ آسٹریلیا ایسی ٹیم ہے جو بہت جلدی باؤنس بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اس وقت فوکس وکٹ پر کھڑا ہونا تھا ناکہ سنچری بنانا، ناتھن لیون باولنگ کے لیے آئے تو مجھے وکٹ نہ دینے کی پرواہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے کراؤڈ نے گراؤنڈ میں ہمیں بہت ہمت دی، میچ بچانے کا سہرا عوام کے سر ہے۔

وزیر اعظم کی سپیکر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ہدایت، منحرف ارکان کیلئے بھی بڑا حکم دے دیا

‘ میری آواز بابر کو پہنچا دیں’، کپتان سے شادی کی خواہش مند مداح کی دلچسپ ویڈیو

FOLLOW US