Saturday November 23, 2024

امام الحق نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سینچری بنا ڈالی

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹر امام الحق نے تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے بیٹر امام الحق نے زبردست کم بیک کیا اور کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سینچری جڑ ڈالی ہے۔ اپنے کیریئر کی پہلی سینچری داغنے کے لئے امام الحق نے 205 گیندوں کا سہارا لیا، بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر اب تک 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے، جن میں وہ 30.84 کی اوسط سے 586 رنز بناچکے ہیں، جن میں 3 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

امام الحق نے اپنی سینچری کی داغ بیل عبداللہ شفیق کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز پر سینچری پارٹنر شپ کے ساتھ ڈالی تھی، دونوں بیٹرز نے کینگروز کے مضبوط بولنگ اٹیک کا دلیری سے مقابلہ کیا۔ عبداللہ شفیق 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، تاہم امام الحق نے اپنا سفر جاری رکھا اور مڈل آرڈر بیٹر اظہر علی کے ساتھ ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کو آسٹریلیا کے خلاف شاندار سینچری اسکور کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ جبکہ کھلاڑیوں نے پرتپاک انداز میں امام الحق کو شاباش دی۔

تحریک عدم اعتماد کی ہانڈی سے کچھ نہ کچھ نکل آئے گا،چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت کو پریشان کر دیا

شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، شبِ برات کب ہوگی؟

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1499705506457432067?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1499705506457432067%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fpakvsaus-rawalpindi-test-imam-ul-haq%2F

FOLLOW US