Friday November 22, 2024

پی ایس ایل ،پلے آف مرحلے سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو کورونا وائرس نے گھیر لیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پلے آف مرحلے کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو کورونا وائرس نے گھیر لیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے تین سے زیادہ ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں کرکٹرز اور کوچنگ سٹاف کے افراد بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کے پی سی آر ٹیسٹنگ میں لیگ سپنر عثمان قادر، فاسٹ بولر سہیل خان، ٹیم مینٹور ہاشم آملہ اور غیر ملکی آل رائونڈر بین کٹنگ کے ساتھ سٹاف ارکان کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

عمران خان کی مودی کو تنازعات کے حل کےلیے ٹی وی پر مباحثے کی پیشکش

پی سی بی کورونا پروٹوکول کے تحت مذکورہ افراد کو 7 روز تک آئیسولیشن میں رہنا ہوگا۔تمام کرکٹرز اور عملے کے دیگر ارکان پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ 7 روز قرنطینہ پیریڈ مکمل ہونے اور ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں اگر پشاور زلمی کی ٹیم 27 فروری کو شیڈول فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب ہوتی ہے تو ان تمام کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے ۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو لیام لیونگ سٹن اور کوہلر کیڈمور کی انجریز جبکہ شرفین ردر فورڈ کی نجی مصروفیات کی وجہ سے وطن واپسی کے بعد سلیکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر حارث رؤف سے متعلق فیصلہ ہو گیا

روس یا یوکرین۔۔؟ جنگ کی صورت میں پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ سنا دیا

FOLLOW US