الجیریا: تین بھائیوں نے بزرگ ماں کو ابتر حال میں دیکھ کر تینوں بیویوں کو طلاق دے دی۔تینوں بھائیوں نے بوڑھی والدہ کی دیکھ بھال نہ کرتے دیکھ کر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اپنی بیویوں سے رشتہ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائر میں بوڑھی بیمار ماں کو بری حالت میں دیکھ کر تین بھائیوں نے اسی وقت اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر اپنی بیویوں کو ماں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایات جاری کرکے ملازمت پر گئے تھے
ایک تصویر میں10ویرات کوہلی لیکن اصلی ویرات کوہلی کون ہیں؟ خود ہی چیلنج کر دیا
لیکن شام کو جب تینوں بھائی گھر لوٹے تو ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر پایا۔پڑوسی ضعیف ماں کو نہلا رہے تھے جسے دیکھ کر بیٹوں کا پارہ ہائی ہوگیا، گھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ تینوں خواتین اپنے کمروں میں آرام کررہی ہیں جس پر بیٹوں نے ماں کا دھیان نہ رکھنے پر استفسار کیا، بات تکرار تک آن پہنچی اور پھر بیٹوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔ پولیس کے مطابق لڑکوں کی ماں کا خیال ان کی شادی شدہ بہن رکھتی تھی اور کافی وقت دیر تک اپنی ماں کے ساتھ گھر پر رکتی تھی تاہم پچھلے کچھ دنوں سے بیٹی نہیں آرہی تھی کیونکہ اس کے شوہر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔بیٹوں نے اپنی بیویوں کو ماں کا خیال رکھنے کا کہا جس پر تینوں خواتین نے اپنی ساس کو پڑوسیوں کے حوالے کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب تینوں بھائیوں نے اپنی بیویوں سے ماں کا خیال رکھنے کے لیے کہا تو انہوں نے مبینہ طور پر انکار کر دیا تاہم حالات اس وقت خراب ہوئے جب تینوں خواتین کی جانب سے بزرگ خاتون کو ہمسایوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا، یہی وجہ تھی کہ تینوں بھائیوں نے ایک ساتھ ہی اپنی بیویوں کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
کیچ چھوڑنے پر حارث رؤف نے ساتھی کرکٹر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا
مراد سعید کا ریحام خان کی کتاب کیخلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ
عامر لیاقت نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کردی