حیدرآباد: بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے اچانک اعلان کے بہت سے چاہنے والوں کو شدید حیران کر دیا ہے تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ اس فیصلے کے پیچھے کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرز ا نے نجی ویب سائٹ’’ کرکٹ پاکستان‘‘ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ میں 35 سال کی ہو چکی ہوں، 2،3 سرجریز بھی ہوئیں، بچے کی پیدائش کی وجہ سے بھی جسم پر اثر پڑا،اب کھیل کی سرگرمیوں کے بعد تازہ دم ہونے میں تھوڑی مشکل پیش آتی ہے۔ثانیہ نے بتایا کہ اذلان ابھی بچہ ہے، اس کی کورونا ویکسی نیشن نہیں ہوئی، اس کو ساتھ لے کر جہازوں میں سفر کرنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔
ہم چوری کی گئی اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ناکام رہے ، شیخ رشید نے اعتراف کرلیا
ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، اس ایک سال میں جسم نے ساتھ دینا شروع کر دیا تو فیصلہ تبدیل بھی کر سکتی ہوں، بہرحال ٹینس میں 19 سال کا طویل سفر رہا ہے، اس دوران جو کچھ حاصل کیا اس پر بہت خوش ہوں۔انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر دکھ تو ہمیشہ ہوتا ہے،مگر یہ زندگی کی حقیقت ہے، کسی نہ کسی وقت تو کھیل کو خیرباد کہنا ہی پڑے گا، میں 6سال کی عمر سے ٹینس کھیل رہی ہوں، یہ میری زندگی کا اہم حصہ ہے، اگر اس کو خیرباد بھی کہہ دیا تو کسی نہ کسی طرح کھیل سے وابستہ رہوں گی، اپنی اکیڈمی پر توجہ دینے کیلیے وقت ملے گا۔ ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر شوہر شعیب ملک کے ردعمل پر انھوں نے کہا کہ میرے والدین سمیت کسی کو معلوم نہیں تھا کہ میں کوئی ایسا فیصلہ کرنے والی ہوں، اس لیے سب کو حیرت بھی ہوئی، بہرحال شعیب میرے ہر فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں، ہم ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں، ہم دونوں پروفیشنل کھلاڑی ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ جسم کس حدتک چیلنج قبول کرنے کے قابل ہے۔
کیا فیصل واوڈا کی نا اہلی تاحیات برقرار رہے گی؟ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تہلکہ خیز بیان آگیا