کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس معاملے پر سٹینڈ لینا چاہیے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ تھوڑا بہت اینگل کا مسئلہ ہوہی جاتا ہے اس کو اتنا ایشو نہیں بنانا چاہیے، یہ ہڈیوں کی بناوٹ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
شعیب اختر نے بتایا کہ ان کا خود دو بار باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوا لیکن دونوں بار وہ سرخرو ہوئے۔ اس وقت کے چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دھمکی دی کہ اگر اس دفعہ جان نہ چھوڑی تو آپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔
یہ کھانے کےلیے آتے ہیں اور اکٹھے کھاتے ہیں، مراد سعید کی اپوزیشن پر تنقید
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں بہت باریکی کے ساتھ چیزوں کو دیکھا جاتا ہے، محمد حسنین کا بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ کرکے ان کے ایکشن کو بہتر کیا جائے۔ خیال رہے کہ بگ بیش لیگ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کے باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی اور وہ پی ایس ایل کے موجودہ سیزن کا بھی حصہ نہیں بن پائے۔