پنجگور : پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شہروں پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں آج کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ دونوں شہروں میں ہونے والی جھڑپوں میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات کو سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے، فورسز نے دونوں حملوں کو ناکام بنادیا تھا۔ کیمپ پر حملے کے بعد پنجگور میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس کے دوران فرار ہونے والے چار دہشتگرد مارے گئے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا تھا جو آج مارے گئے۔
پانی سرسے اوپر نہیں لوگ سمندر کی تہہ میں جاچکے، وزیراعظم گھبرانے کی اجازت دیں:مانی
پنجگور میں فالو اپ آپریشن 72 گھنٹوں تک جاری رہا جس کے دوران ایک جے سی او سمیت پاک فوج کے پانچ جوان شہید اور چھ زخمی ہوئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نوشکی اور پنجگور حملوں سے منسلک مزید تین دہشت گرد کل مارے گئے تھے، یہ دہشت گرد بالگتر اور کیچ، میں فالو اپ آپریشن میں مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ثابت قدم اور پر عزم ہیں۔
کیا آپ کو پتا ہے کہ آج کس ملک میں “یومِ شاہد آفریدی” منایا جا رہا ہے؟ جان کر سر فخر سے بلند ہوجائیں