پشاور : پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا میں 27 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ میں 27 مارچ کو الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، جسٹس ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا کہ چیف الیکشن کمشنر بلدیاتی انتخابات ماہ رمضان المبارک کے بعد کرائیں ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں پہاڑی علاقوں میں صاف ، شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا ، برفباری کے باعث عوام کو ووٹ کاسٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
واضح رہے کہ کوہستان اور ناران کے عمائدین نے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں انتخابات ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی ۔
چین میں سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب ،وزیر اعظم عمران خان کی شرکت
کراچی سوک سینٹر میں جنات کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
پی ٹی آئی اِن ایکشن، مخالف سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں اڑا لیں، کون کون پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا؟
پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری ، ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی