Wednesday May 8, 2024

چین میں سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب ،وزیر اعظم عمران خان کی شرکت

بیجنگ: چین میں سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت 25ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور اسد عمر نے بھی سرمائی اولمپکس کی تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ونٹر اولمپکس میں آمد میرے لیے ایک زبردست تعطیل جیسی ہے اور بیجنگ میں واٹر اولمپکس دیکھنا میرے لیے خوشی کا باعث ہو گا۔ چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں 91 ممالک شریک ہیں اور 2 ہزار 871 اتھلیٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ 15 کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے۔ونٹر اولمپکس کے مقابلے 4 فروری سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔ بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے۔

کراچی سوک سینٹر میں جنات کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

پی ٹی آئی اِن ایکشن، مخالف سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں اڑا لیں، کون کون پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا؟

پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری ، ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

FOLLOW US