Friday November 22, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان؟ شائقین کیلئے بُری خبرآگئی

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے درمیان شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز راولپنڈی سےشروع کی جاسکتی ہے کیونکہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سیریز راولپنڈی سے شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔ تین ٹیسٹ میچز کراچی (3-7 مارچ)، راولپنڈی (12-16 مارچ) اور لاہور (21-25 مارچ) میں شیڈول ہیں جب کہ لاہور 29 مارچ سے 5 اپریل تک چار وائٹ بال میچوں کی میزبانی کرے گا۔ آسٹریلیا 1998ء کے بعد پہلی بار مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیاری کررہا ہے۔

سرفراز احمد نے سابق کپتان سلمان بٹ کو کھری کھری سنا ڈالیں پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر جب نیت پہ بھاشن دے گا تو پھر اللہ حافظ ہے

شاداب خان کی ملتان سلطانز کے خلاف شاندار اننگز، چوکے ،چھکوں کی ویڈیو دیکھیں

کراچی کنگز کی مسلسل شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان

’’حید رعلی نے مجھ سے چھ ماہ قبل زبردستی نکاح کیا ‘‘ پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی جویریہ ظفر کا شوہر کے خلاف مقدمہ ، ایف آئی آر کی تفصیل سامنے آ گئی

FOLLOW US