Sunday January 19, 2025

کراچی کنگز کی مسلسل شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان

کراچی : کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہ وہ شروعات نہیں جس کی ہم تیاری کر رہے تھے لیکن ابھی بھی بہت کچھ ہونے والا ہے ۔ پی ایس ایل سیزن 7 میں مسلسل شکست کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے محمد نبی کے ہمراہ میچ سے لی گئی تصویر اور ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ وہ شروعات نہیں جس کی ہم تیاری کررہے تھے لیکن ابھی بھی بہت کچھ آنے والا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم اسے بدل سکتے ہیں کیوں ختم ہونے تک کچھ ختم نہیں ہوتا ۔واضح رہے کراچی کنگز اس وقت پی ایس ایل میں مسلسل میچ ہارنے والی ٹیم ہے ،مسلسل ناکامی کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے ۔دوسری جانب محمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں ،وہ پریکٹس سیشن میں مکمل فٹنس کے ساتھ پریکٹس کرتے نظر آئے ۔

صحت انصاف کارڈپروگرام ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وفاقی حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا

جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

9 چھکوں کے باوجود شکست پر حسن نے کپتان شاداب کو کیسے تسلی دی؟

PSL UPDATES

FOLLOW US