لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے خود پر تنقید کرنے والے سابق کپتان سلمان بٹ کو کھری کھری سنا ڈالیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے تین میچز کھیلے، ایک میں کامیابی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ روز ملتان سلطانز نے سرفراز الیون کو 6 رنز سے شکست دی۔ دوران میچ سرفراز احمد کے غصہ کرنے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ’اگر سرفراز احمد نے کھلاڑیوں پر غصہ کرنا ہے تو انہیں شکستوں کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہیئے کیوں کہ وہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کررہے ہیں اور یہ ہو نہیں سکتا ہے
کہ ان کی مرضی کے بنا ٹیم سلیکٹ ہوتی ہو، اپنے تبصرے میں سلمان بٹ نے کہا کہ سرفراز جو بھی کر رہے ہیں اس سے ان کی اچھی امیج نہیں بن رہی، سرفراز احمد بات نہیں کرتے وہ چیختے ہیں، سرفراز احمد کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کرتے حکم چلاتے ہیں‘۔
سلمان بٹ کے ان الفاظ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے 2010ء کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار کو کھری کھری سنا ڈالیں ۔ سرفراز احمد کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’’پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر جب نیت پہ بھاشن دے گا تو پھر اللہ حافظ ہے‘‘۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد کی ٹیم کا اپنا چوتھا میچ 3 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلے گی۔
شاداب خان کی ملتان سلطانز کے خلاف شاندار اننگز، چوکے ،چھکوں کی ویڈیو دیکھیں
Pakistan ko on duty beachne wala fixer jub niyat pe bhashan dega phir to Allah he Hafiz hai .#justsying
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) February 2, 2022
News Source: DailyPakistan