Saturday November 23, 2024

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے27 پیسےفی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری موصول ہوئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذعائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےتاحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری پردستخط نہیں کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے27پیسےفی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان

دھرنے لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہونا ‘ اندر سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں ، شیخ رشید احمد

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے 34پیسے، لائٹ ڈیزل پر 11 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔

منی بجٹ میں موبائل فونز کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں ، 35 ہزار والا موبائل اب کتنے کا ملے گا ؟ جانئے

نبیل گبول نے ریحام کو شادی کیلئے کب پروپوز کیا؟

FOLLOW US