کراچی: ایک شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس کے ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ ویڈیو میں عبداللہ شیخ کو ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شہری کی شناخت بھی عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے ڈی آئی جی کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ شکای میں شہری نے بتایا ہے کہ ”سادہ کپڑوں میں ملبوس ملزم نے خود کو ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے طور پر متعارف کرایا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔“ شہری کا کہنا تھا کہ ”ڈی آئی جی شراب کے نشے میں دھت تھا۔ اس نے میری بہن کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور اس کے طلائی زیورات بھی چھین کر لے گیا۔“ کراچی پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ڈی آئی جی ساؤتھ نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک آفیسر کو مقرر کر دیا ہے۔“
News Source: Dailypakistn
DIG Abdullah Shaikh – visibly drunk – assaults, robs Karachi-based Hindu trader
Thread 1/6#DSTV #Police #HighHandedness #SindhPolice #Pakistan pic.twitter.com/zLCGrmvDZB
— Daily Scoop TV (@DailyScoopTV1) January 24, 2022