کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا پیغام دیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں یہ تو پتا نہیں ہے کہ انہیں قیادت سے کس نے ہٹایا البتہ وسیم خان ان کیلئے پیغام لائے تھے کہ اگر خود کپتانی سے نہیں ہٹے تو ہٹا دیے جائیں گے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ پرفارمنس پر فوکس کر رہے ہیں ، اگر انتظامیہ انہیں اوپننگ کا کہے گی تو وہ اس کیلئے بھی تیار ہیں، محمد رضوان کو بھی ٹیم انتظامیہ نے ہی اوپننگ کیلئے کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں بھی ٹاپ کرنا ان کا مشن ہے۔
ٹک ٹاک کا ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کو اسپانسر کرنے کا اعلان
‘مجھے وزیر کے عہدے سے مسلمان مذہب ہونے کی وجہ سے ہٹایا گیا،برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کا الزام