Saturday November 23, 2024

ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی ، میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے ‘ عمران خان نے دعویٰ کردیا

اسلام آ باد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش تھی کہ ہر ماہ لوگوں کے سامنے آ کر جواب دوں،مہنگائی کا مسئلہ میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے ، یہ وہ ایک چیز ہے جو کئی مرتبہ مجھے راتوں کو جگاتی ہے، اسلامی فلاحی ریاست ہمارا منشور ہے۔عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کافی وقت سے میں آپ سے بات نہیں کرسکا تھا، کوشش تھی کہ ہر ماہ لوگوں کے سامنے آ کر جواب دوں۔ اصولا سوالات کے جوابات پارلیمنٹ میں دینے چاہئیں مگر اپوزیشن اراکین شور مچا دیتے ہیں اور مجھے بولنے نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں این آر او کے متلاشی لوگ بیٹھے ہیں، اگر آپ ان کے مطالبات پورے نہ کریں تو وہ آپ کو بات نہیں کردیتے۔ مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے مہنگائی کا احساس ہے یہ ایسی چیز ہے جو مجھے کئی مرتبہ راتوں کو جگاتی ہے، ہمیں ماضی کی حکومت کا چھوڑا ہوا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کے چھوڑے ہوئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکانٹ خسارے کی وجہ سے روپے پر بوجھ پڑا،

جعلی دستاویزکا الزام۔۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق لاہور سے گرفتار

ملک میں پچھلے سال 4 سے 5 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی ہے، مفتاح اسماعیل نے تصدیق کردی

جس سے مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے سپلائی میں کمی کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے، دنیا کے کئی امیر ترین ممالک میں بھی مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ متاثر ہوا ہے لیکن کسان خوشحال ہوا، مزدور طبقے کی طلب میں اضافہ ہوا، کئی شعبوں میں ریکارڈ ترقی ہوئی اور کارپوریٹ سیکٹر نے ریکارڈ منافع کمایا ہے، کارپوریٹ سیکٹر کو اپنے ورکرز کی تنخواہیں پڑھانی چاہیے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی بہت اچھے صحافی ہیں جو لوگوں کو شعور و آگاہی دیتے ہیں مگر بد قسمتی سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو صرف مایوسی پھیلاتے ہیں۔

مری میں شدید برفباری، سیاحوں کی اب بھی کتنی گاڑیاں موجود ہیں؟ تفصیلات آگئیں

FOLLOW US