Sunday January 19, 2025

مری میں شدید برفباری، سیاحوں کی اب بھی کتنی گاڑیاں موجود ہیں؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد: چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہا ہے کہ صبح سے اب تک مری میں 368 گاڑیاں داخل اور 142 نکلی ہیں جب کہ اب تک سیاحوں کی ایک ہزار 355 گاڑیاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مری میں سیاحوں کی صرف 8 ہزار گاڑیوں کے داخلہ کی اجازت ہے، شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے مری داخلہ پر مکمل پابندی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ برف ہٹانے کےلیے مشینری کے ساتھ ٹریفک اہلکار تعینات ہیں۔

ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی

بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کووزیراعظم میں نے بنوایا گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بڑا دعویٰ کر دیا

ایبٹ آباد، ایوبیہ، ڈونگا گلی، ٹھنڈیانی ، نتھیا گلی میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گلیات نےاپیل کی ہے کہ ایبٹ آباد،برف باری کے دوران شام کے وقت سیاح گلیات کا سفر نہ کریں۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہنہ اڑک میں شدید برفباری کی وجہ سےسیاح پھنس گئے جبکہ سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر گھنٹوں سے راستہ کھلنے کے منتظر ہیں۔پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں ہنہ اڑک پہنچ گئیں ہیں۔ اس طرف جانیوالے راستوں کو کلیئر کیا جارہا ہے جب کہ ہنہ اڑک جھیل کے دونوں راستوں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سنگل سٹرک پر دونوں طرف سے مخالف سمیت میں غلط آنیوالی ٹریفک سے راستہ بند ہوا۔

پاک فوج کی طاقت میں اضافہ ، دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج بن گئی، فہرست جاری

FOLLOW US