Saturday April 20, 2024

جعلی دستاویزکا الزام۔۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق لاہور سے گرفتار

لاہو: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سینٹر میاں محمد عتیق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں محمد عتیق کو راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں جون 2021 میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دائر کیے گیے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے، وہ اور دیگر ملزمان مقدمے میں اشتہاری ہیں۔ راولپنڈی پولیس کی درخواست پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سابق سینیٹر کو گرفتار کیا جنہیں اب راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسوئی کے ساتھ حل کیا جائے گا، پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ملک میں پچھلے سال 4 سے 5 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی ہے، مفتاح اسماعیل نے تصدیق کردی

مری میں شدید برفباری، سیاحوں کی اب بھی کتنی گاڑیاں موجود ہیں؟ تفصیلات آگئیں

ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی

FOLLOW US