Saturday November 23, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روہت شرما کی وکٹ لینے سے پہلے شاہین آفریدی کے ذہن میں کیا بات چل رہی تھی؟ قومی ٹیم کے باولر نے خود ہی بتا دیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی سے بھی بات ہوئی تھی، انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ گراونڈ میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرو۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں روہت شرما کو آؤٹ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے باولنگ کرائی مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیریئر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت کے ٹاپ تین بیٹرز کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کی ٹیم پریشر میں آ گئی جس کا فائدہ ہوا۔ بھارت سے میچ جیتنے کے بعد میں نے فون بند کر دیا تھا صرف والدین سے ہی بات ہوئی تھی۔سیمی فائنل میں شکست پر انہوں نے کہا کہ اس ہار کا بہت صدمہ ہوا، تین چھکے لگنے پر رویا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل عجیب سے ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاک بھارت ہے، میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاوں گا۔

کراچی میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں،چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 6 افراد جان کی باز ہارگئے

پانچ دس پندرہ نہ بیس ،بھارت نےپاکستان کےکتنے یوٹیوب چینلز بندکردئیے اورکیوں،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹیو ٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، کس گاڑی کی کیا قیمت ہو گئی، جان کر پاکستانی اپنا سر پکڑ لیں گے

FOLLOW US