کراچی: منی بجٹ میں مقامی طور پر اسمبل گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضاف کے بعد پہلے پاک سوزوکی اور اب ٹیوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کے بعد عائد کی جانے والی ڈیوٹی کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 63 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 93 ہزار روپے کیا گیا ہے۔ منی بجٹ کے بعد ٹیوٹا یارس کے 1.3 لیٹر ورژنز پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جبکہ 1.5 لیٹر ورژنز پر 5 فیصد ڈیوٹی کا نفاذ ہوا ہے۔اس کے بعد یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 ایل کی قیمت 63 ہزار روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 ایل 66 پزار روپے اضافے کے بعد 27 لاکھ 45 ہزار روپے ک گئی ہے۔یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت میں 68 جبکہ یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت 70 ہزار روپے بڑھائی گئی اور یہ دونوں بالترتیب 28 لاکھ 17 ہزار اور 29 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگئیں۔یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں 71 ہزار روپے اضافہ ہوا اور اب وہ 29 لاکھ 70 ہزار روپے کی ہوگئی ہے جبکہ یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 76 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 31 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
طالبان سے جھڑپ ، احمد مسعود کے مزاحمتی فرنٹ کے کتنے جنگجو مارے گئے؟ بڑی خبر آگئی
سال 2022 کو شریف خاندان کو کیسز میں سزاؤں کا سال قراردیدیا گیا
ٹیوٹا کرولا کے تمام ورژن پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹڑی کا نفاذ ہوا اور اس کے بعد ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی 81 پزار روپے مہنگا ہوکر 33 لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔کرولا 1.6 اے ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے اضافے کے بعد 35 لاکھ 34 ہزار جبکہ کرولا 1.6 اے ٹی (ایس ای) کی قیمت 93 ہزار روپے بڑھنے کے بعد 38 لاکھ 92 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی 93 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اسے خریدنے کے لیے اب 38 لاکھ 92 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔کرولا گریناڈے 1.8 سی وی ٹی اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 41 لاکھ 79 ہزار اور 41 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ ٹیوٹا ہائی لکس ریوو کے ماڈلز پر 10 فیصد ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد اب ریوو جی ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 69 لاکھ 47 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ریوو جی اے ٹی ایک لاکھ 67 ہزار روپے اضافے کے بعد 73 لاکھ 6 ہزار روپے، ریوو وی اے ٹی ایک لاکھ 81 ہزار روپے اضافے کے بعد 80 لاکھ 30 ہزار اور ریوو روکو ایک لاکھ 93 ہزار روپے اضافے کے بعد 84 لاکھ 72 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ ٹیوٹا فورچنر جی کی قیمت میں 3 لاکھ 90 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ ماڈل 85 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔فورچنر وی کی قیمت میں 4 لاکھ 52 ہزار روپے، فورچنر ایس کی قیمت مین 4 لاکھ 73 ہزار روپے اور فورچنر Legender کی قیمت میں 4 لاکھ 93 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 99 لاکھ 41 ہزار، ایک کروڑ 3 لاکھ 92 ہزار اور ایک کروڑ 8 لاکھ 42 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
انارکلی بم دھماکہ، شہری پرائز بانڈ شاپ سے نقدی لوٹتے رہے، انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی