Tuesday January 21, 2025

حکومت کیلئے منی بجٹ منظور کروانا آسان ہو گیا، حکومت اپنے اتحادیوں کو راضی کرنے میں کامیاب

اسلام آباد: حکومت کیلئے منی بجٹ منظور کروانا آسان ہو گیا، حکومت اپنے اتحادیوں کو راضی کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق ترمیمی فنانس بل کی منظوری کیلئے حکومت کی جانب سے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت فنانس ترمیمی کی منظوری کیلئے اتحادی جماعتوں کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
اتحادی جماعتوں کی جانب سےفنانس ترمیمی بل کیلئے حکومت کے حق میں ووٹ دیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ فنانس ترمیمی بل کیلئے ووٹنگ کے وقت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے بھی کئی اراکین غیر حاضر رہیں گے، جس سے حکومت کیلئے بل منظور کروانا آسان ہو گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کے لیے باقاعدہ حکمتِ عملی تیار کرلی ہے، اس ضمن میں اراکین کو دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حوثی باغیوں کو شکست، یمنی فوج نے اہم علاقے کا قبضہ حاصل کرلیا، عرب اتحاد کا پورا یمن آزاد کرانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق حکومت نے جمعرات کو قومی اسمبلی سے فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کل خود بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہوں گے۔ پارلیمنٹ اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں فنانس بل کی منظوری، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی اس حوالے سے اسلام آباد پہنچ چکے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے اپنے صوبے کے ارکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں علیحدہ علیحدہ عشائیوں کا اہتمام کیا گیا اور فنانس ترمیمی بل کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیا گیا۔

“علی زیدی اپنی گاڑی کے ٹائر تبدیل کرنے تک کے پیسے چیئرمین کے پی ٹی سے وصول کرتے تھے” پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات نے بڑا الزام عائد کردیا

’شاہد آفریدی بھائی نے دل جیت لیا‘ کرکٹر کے ساتھ فضائی سفر کرنے والی اُشنا شاہ کس بات پر گرویدہ ہوئیں؟

FOLLOW US