Tuesday January 21, 2025

’شاہد آفریدی بھائی نے دل جیت لیا‘ کرکٹر کے ساتھ فضائی سفر کرنے والی اُشنا شاہ کس بات پر گرویدہ ہوئیں؟

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز کرکٹ سٹار شاہد آفریدی سے جو بھی ملتا ہے ان کی عجزوانکساری کا قائل ہو جاتا ہے اور اب لالا کی اس عادت نے معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا دل بھی جیت لیا ہے۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ انہوں نے شاہد آفریدی کے ساتھ ایک پرواز میں سفر کیا اور ان سے گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ اُشنا شاہ لکھتی ہیں کہ ”شاہد آفریدی بھائی پاکستان کے اتنے بڑے سٹار ہیں۔ اس کے باوجود ان میں اتنا عجزوانکسار ہے۔ پرواز میں ان کے ساتھ گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بہت حوصلہ افزائی کی اور دعائیں دیں۔ دوران سفر جو شخص بھی ان کے پاس گیا، وہ اس سے بہت اچھے طریقے سے ملے، خاص طور پر بچوں سے بہت شفقت اور مہربانی سے پیش آئے۔ لالا نے دل جیت لیا۔“

بگ بیش لیگ ، شاداب خان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کی تصویر وائرل

تحریک انصاف 2023میں پہلے سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کر ےگی،بڑی سیاسی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

پاکستان سے بھاری رقم برطانیہ لے جانے والی حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں آگئی

FOLLOW US