کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر شپنگ علی زیدی اپنے اخراجات کے پیسے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے چیئرمین سے وصول کرتے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے احمد جواد نے الزام عائد کیا کہ علی زیدی سابق چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر سے اپنی گاڑی کے ٹائر تبدیل کرنے کے پیسے بھی وصول کرتے تھے۔ اس کے علاوہ اپنے خانساماں کی تنخواہ بھی انہی سے لی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ بھی وہ مختلف خواہشات کا اظہار کرتے رہتے تھے۔ سابق سیکریٹری اطلاعات کے مطابق جب علی زیدی کی خواہشات بڑھنے لگیں تو چیئرمین کے پی ٹی نے انہیں پورا کرنے سے انکار کردیا جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ علی زیدی کے اس فیصلے کے خلاف جمیل اختر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور وہاں سے مقدمہ جیت کر آئے، اس کے بعد علی زیدی کی ہمت نہیں پڑی اور جمیل اختر نے اپنے عہدے کی مدت مکمل کی۔
اومی کرون پھیلاؤ کا خدشہ، اسمارٹ سلیبس اورہفتے میں تین دن کلاسزکی تجاویز پر غورشروع
بگ بیش لیگ ، شاداب خان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کی تصویر وائرل
پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات @AhmadJawadBTH کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرعلی زیدی اپنی گاڑی کے ٹائر تبدیل کرانے اور باورچی کی تنخواہ سمیت کئی خواہشات کی تکمیل چیرمین کے پی ٹی سے کراتے تھے اور جب خواہشات کا پیمانہ لبریز ہوا تو چئرمین صاحب کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے۔ pic.twitter.com/BpvJFKcThc
— Rehan Tariq (@RehanTofficial) January 12, 2022