Tuesday April 23, 2024

حوثی باغیوں کو شکست، یمنی فوج نے اہم علاقے کا قبضہ حاصل کرلیا، عرب اتحاد کا پورا یمن آزاد کرانے کا اعلان

صنعا : یمن کے حکومتی فوجیوں نے اہم ترین شہر مارب کے جنوبی علاقوں کا قبضہ حاصل کرلیا۔ یہ کامیابی حوثی باغیوں سے شبوہ صوبے کا کنٹرول چھیننے کے بعد صرف ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق شبوہ پر گزشتہ کئی ماہ سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے قبضہ جما رکھا تھا تاہم گزشتہ روز اس پر یمن کی حکومتی فورسز نے دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا تھا۔ شبوہ اور مارب میں ملنے والی کامیابی کے بعد عرب اتحاد نے نئے فوجی آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے پورے یمن کو آزاد کرانے کا اعلان کردیا۔ عرب اتحاد نے اس مقصد کے حصول کیلئے نیا آپریشن بھی لانچ کردیا ہے۔ حکومتی فورسز کو کنٹرول ملنے کے بعد عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے شبوہ کا دورہ کیا اور کہا کہ نئے آپریشن کا مقصد یمن کو پاک کرکے تحفظ، سلامتی، استحکام اور ترقی فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عرب اتحاد کے آپریشن میں 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں ۔ تیل کی دولت سے مالا مال صوبے مارب میں 110 حوثی مارے گئے جب کہ 11 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئیں۔ اس کے علاوہ البیدہ صوبے میں فضائی حملے میں 90 سے زائد حوثی باغی ہلاک اور 10 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

“علی زیدی اپنی گاڑی کے ٹائر تبدیل کرنے تک کے پیسے چیئرمین کے پی ٹی سے وصول کرتے تھے” پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات نے بڑا الزام عائد کردیا

’شاہد آفریدی بھائی نے دل جیت لیا‘ کرکٹر کے ساتھ فضائی سفر کرنے والی اُشنا شاہ کس بات پر گرویدہ ہوئیں؟

تحریک انصاف 2023میں پہلے سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کر ےگی،بڑی سیاسی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

FOLLOW US