اسلام آباد : نجی ٹی وی کے مطابق لیگی ایم این اے رحیل اصغر نے عشائیہ دیا جس میں بلاول بھٹو، پرویزاشرف، مولانا اسد محمود اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم این اے نور عالم خان سمیت 40 کے قریب ارکان نے شرکت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے روحیل اصغر کی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی روایت ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سیاستدانوں کا مل بیٹھنا مثبت معاشرے کی بہترین مثال ہے۔ بلاول بھٹو نے تسلیم کیا کہ ہم نے اچھی اپوزیشن نہیں کی، حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت کو ہم کیش نہیں کرا سکے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور اے این پی مل کر حصہ لیتے تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے تھے، کھانے پینے پر ہنسی مذاق اور ہلکی پھلکی گفتگو بھی ہوتی رہی۔حکومتی رکن نور عالم خان سے پوچھا گیا کہ آپ اگلا الیکشن کس پارٹی سے لڑیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ طے ہے کہ تحریک انصاف سے الیکشن نہیں لڑوں گا۔
کرونا وائرس کے وار جاری ، حکومت نے لاک ڈائون اور اسکول بند کرنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
جس پر مولانا اسد نے کہا کہ نور عالم خان اور میرے چچا مولانا عطا الرحمان کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔نور عالم خان نے کہا ہے کہ میرے اوپر الزام ہے کہ میں نے اپنے بہنوئی کی پیسے لے کر حمایت کی، یہ کیسا بھونڈا الزام ہے جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نور عالم نے غیرت مندی کا ثبوت دیا اور بہنوئی کی حمایت کی۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومتی رکن نور عالم خان ایک بار پھر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ اجلاس کے دور ان انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حماد اظہر کو پتہ ہی نہیں کہ ملک میں کتنی لوڈ شیڈنگ ہے،آٹھ نہیں بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی جاتی ہے تو لوگ ہمیں ماں بہن کی گالیاں دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آٹا سستا کریں، بجلی سستی کریں ایسے کام نہیں چلے گا،کیوں بجلی کے ملازمین کو مفت میں بجلی دی جاتی ہے،شہر میں بجلی نہیں تھی، ایکسین آفس گیا تو وہاں تین تین اے سی چل رہے تھے۔نور عالم کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجا کر داد دی۔ انہوںنے کہاکہ اگر بجلی نہیں دیں گے تو ہم مل کر احتجاج کریں گے۔نور عالم کی تقریر پر حماد اظہر برہم ہوگئے اور کہاکہ تقریر بھی ہوگئی داد بھی وصول کرلی،اپوزیشن سے ڈیسک بجوانا آسان بات ہے۔انہوںنے کہاکہ میں بھی حکومت کے خلاف تقریر کروں تو اپوزیشن ڈیسک بجائے گی،تالی اور گالی کیلئے کبھی سیاست نہیں کی،سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں عمران خان نے نہیں کیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ ، روایتی حریف کب ٹکرائیں گے؟ شائقین کیلئے بڑی خبر
مری میں سڑک پر برف پھیلا کر سیاحوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا