Sunday November 24, 2024

مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی تھی؟ وفاقی وزیر مونس الہٰی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

لاہور: مری میں بد انتظامی کے باعث ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہیٰ اپنی ہی اتحادی حکومت پر برس پڑے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ “مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی تھی؟ حکومت میں جو سیاحوں کو آج کے المناک سانحہ کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں وہ خدارا ہوش کریں۔” انہوں نے کہا کہ متاثرین کی امداد میں فوجی جوانوں، مقامی شہریوں اور ہوٹلوں کا کردار قابل تعریف ہے مگر انتظامیہ کی کارکردگی قابل مذمت ہے۔ خیال رہے کہ مری میں برفانی طوفان کے باعث 22 افراد جان کی بازی ہارے ہیں۔ اب بھی کئی سیاح برف میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اہم ترین ملک پر فضائی حملہ۔ بچوں سمیت 56 افراد ہلاک

بارشیں اور طوفان ختم ہوا یا ابھی باقی ہے۔۔ آج اتوار کو ملک کا موسم کیسارہے گا۔۔؟

آئی پی ایل کھیلنے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ بھی قربان لیکن پی ایس ایل کے لئے؟

عوام کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، سانحہ مری پر شاہد آفریدی کا رد عمل

FOLLOW US