ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ساتھی اداکار اور کامیڈین’تیرتھانند راؤ ‘‘نے زہر کھالیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کامیڈین تیرتھانند راؤ نے کورونا کے باعث ہونے والی مالی پریشانیوں کے سبب زہر کھا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھا نند راؤ گزشتہ 15 برس سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔ وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیرتھا نند نے مالی مشکلات کی وجہ سے 27 دسمبر کو زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم خوش قسمتی سے ان کے پڑوسیوں نے انہیں صحیح وقت پر ہسپتال پہنچایا جس کی وجہ سے ان کی زندگی بچ گئی۔ تیرتھانند راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتہائی قدم اٹھانے کے بارے میں بتایا کہ مالی مشکلات کے سبب ان کے گھروالوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑدیا۔ یہاں تک کہ ہسپتال میں ان کی ماں اور بھائی بھی ان سے ملنے نہیں آئے۔ واضح رہے کہ تیرتھانند راؤ نے کپل شرما اور بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کے ساتھ ’’کامیڈی سرکس کے عجوبے‘‘ میں کام کیا تھا۔
لاہور سے 133 افراد بازیاب، انہیں کن حالات میں اور کس نے قید کر رکھا تھا؟
پیپلزپارٹی کا 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان
کرپٹ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو ضرور لائیں