لاہور: فیروز پور روڈ پر کار سواروں نے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ ڈیوٹی پر موجود وارڈنز نے ایک کار کو روک کر کاغذات کا پوچھا تو کار سوار ملزمان نے فائرنگ کردی ،تاہم فائرنگ سے دونوں وارڈنز معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ کار سوار فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی ا ولاہور فیاض احمد دیو سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے،جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔
گریٹراقبال پارک میں ایک اورشرمناک واقعہ۔۔گرفتاریوں کی اطلاعات
بگ بیش لیگ میں پاکستانی ٹیم کے باولر محمد حسنین نے تباہی مچا دی ، شور مچ گیا
فیروز پور روڈ پر کاغذاتِ چیک کرنے پر کار سوار نے پہلے وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی پھر فائرنگ کردی۔چند روز قبل 2 ڈپٹی کمشنرز کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی۔کل اعدادوشمار شئیر کیے کہ جرائم 2020 کی نسبت دوگنا سے بھی زائد ہوچکے۔ڈولفن،سیف سٹی کے باوجود جرائم کیوں بڑھ رہے؟@ImranKhanPTI pic.twitter.com/AtAOgzxZ8J
— Muhammad Umair (@MohUmair87) January 2, 2022