Sunday November 24, 2024

غزالہ نے پلے کارڈ پھاڑ کر انگلی مروڑی، تھپڑ مارا، جھڑپ کے بعد پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی کا موقف آگیا

اسلام آباد : گزشتہ روز قومی اسمبلی میں احتجاج کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی اور حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی رکن غزالہ سیفی کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے شگفتہ جمانی کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ غزالہ سیفی نے پلے کارڈ چھین کر پھاڑا، میری انگلی مروڑی اور تھپڑ مار دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ جمانی نے کہا کہ کل دفن ہونے والے آرڈیننس ہاؤس میں لے کر آئے تھے، ہم احتجاج کر رہے تھے، پلے کارڈز ہمارے ہاتھ میں تھے، غزالہ سیفی نے میرے ہاتھ سے پلے کارڈ چھین کر پھاڑ دیا، میں نے کہا کہ غزالہ بدتمیزی نہ کرو، جس پر انہوں نے میری انگلی مروڑ دی، پھر پلٹ کر واپس آئیں اور میرے منہ پر تھپڑ مار دیا۔شگفتہ جمانی نے کہا کہ سیاست میں زندگی گزر گئی، لیکن یہ حالات نہیں دیکھے کہ عورتیں عورتوں کو ماریں۔

بلال یاسین کا آپریشن کر دیا گیا ، حالت کیسی ہے ؟ میو ہسپتال کے ایم ایس کا بیان سامنے آ گیا

یادرہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں احتجاج کے دوران شگفتہ جمانی اور غزالہ سیفی کا ایک دوسرے کو مارنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔غزالہ سیفی نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ شگفتہ جمانی نے ان کا ہاتھ مروڑا، جس سے انگلی فریکچر ہو گئی، ان کے خلاف پرچہ درج کرواؤں گی۔غزالہ سیفی کے الزام کے جواب میں شگفتہ جمانی نے کہا تھا کہ حملہ پہلے غزالہ نے کیا، میں سینئر ہوں، کوئی ہاتھ لگائے گا تو جواب تو دینا پڑے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

نئے سال میں نواز شریف پاکستان، شہباز شریف کرسی پر لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہوگا؟ ماہر علم نجوم کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

FOLLOW US