اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلوداورموسم شدید سرد رہے گا۔تا ہم شمالی /شمال مغربی بلوچستان میں ہلکی بارش /برفباری کا امکان ۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات /صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی16،کالام منفی12،اسکردومنفی11،استورمنفی 10،گوپس ،گلگت،ہنزہ منفی08، قلات منفی07 ، کوئٹہ ،بگروٹ منفی06 ، دیر، پلوامہ، بارہ مولہ منفی05، پاراچنار،،راولاکوٹ، اننت ناگ،سری نگر،شوپیاں منفی04، دروش،مالم جبہ،ژوب منفی 03،میرکھانی،بونجی،چترال منفی02،مری،کاکول،بالاکوٹ،گڑھی دوپٹہ منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
“عامر لیاقت کی حالت تشویشناک” پی ٹی رکنِ قومی اسمبلی کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ
شعیب ملک، وہاب ریاض اور حفیظ سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: چیف سلیکٹر