Monday January 20, 2025

“عامر لیاقت کی حالت تشویشناک” پی ٹی رکنِ قومی اسمبلی کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیے جانے والے ٹویٹ نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ہے”عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔” یہ ٹویٹ آنے کے بعد لوگ تشویش میں مبتلا ہیں کہ انہیں کیا ہوا ہے کیونکہ اس سے پہلے نہ تو کوئی ایسی خبر سامنے آئی اور نہ ہی ان کے ٹویٹ میں ہی یہ واضح کیا گیا ہے ۔ صحافی سبوخ سید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا “تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ خبر شیئر کی گئی ہے کہ انہیں تشویش ناک حالت میں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا فون نہیں مل رہا ، کوئی وجہ بتا سکتا ہے کہ انہیں کیا ہوا ہے ؟” واضح رہے کہ عامر لیاقت ان دنوں بول انٹرٹینمنٹ کیلئے بگ باس طرز کا پروگرام “بول ہاؤس” کر رہے ہیں۔ بول نیوز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو تیز بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شعیب ملک، وہاب ریاض اور حفیظ سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: چیف سلیکٹر

قائداعظم ٹرافی کے دوران فخر زمان کا گراؤنڈ سٹاف کے ساتھ ڈنر، ویڈیو بھی سامنے آگئی

پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی نے پی ٹی آئی کی غزالہ سیفی کو تھپڑ رسید کردیا

FOLLOW US