Monday April 29, 2024

شعیب ملک، وہاب ریاض اور حفیظ سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: چیف سلیکٹر

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہےکہ شعیب ملک، وہاب ریاض اور حفیظ سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ شعیب ملک، وہاب ریاض اور محمد حفیظ سے متعلق جب بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا تو ان کھلاڑیوں کو بتا کر کیا جائے گا۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہماری ٹی ٹونٹی ٹیم بہتر ہے جب کہ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کو مزید بہتر کرنا ہے ، بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ کا شعبہ اطمینان بخش ہے مگر سپن ڈپارٹمنٹ پر کام کرنا ہے جس کے لیے ہمیں کوالٹی سپنرز کی تلاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ اے ٹیم کے دوروں کی تعداد بڑھائی جائے۔ محمد وسیم نے امید ظاہر کی کہ نئے سال میں بھی پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی کنڈیشن اور ضرورت کےمطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

قائداعظم ٹرافی کے دوران فخر زمان کا گراؤنڈ سٹاف کے ساتھ ڈنر، ویڈیو بھی سامنے آگئی

پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی نے پی ٹی آئی کی غزالہ سیفی کو تھپڑ رسید کردیا

جو اپوزیشن ووٹ کے وقت 3 سے زیادہ ارکان کھڑے نہ کر سکے وہ حکومت کا کیا بگاڑ لے گی، مودی کو اپنے گھر دعوت دینے والے کس منہ سے قومی سلامتی کی بات کرتے ہیں؟ اسد عمر

FOLLOW US