اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کو مکھی کی طرح اقتدار سے نکالا جبکہ عمران خان ایک ٹھوکر کی مار ہیں،فواد چودھری اور شہباز گل کی حیثیت بنی گالا کے شیرو سے بھی کم ہے۔ اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے کہا کہ ملک سےپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)ختم ہو چکی،عمران خان کا اقتدار ڈوب رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ترجمان کے نام پر جوکر پال رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائدِاعظم یونیورسٹی سے ہراسمنٹ کرنے کی وجہ سے نکالا گیا شخص پی ٹی آئی کا “ماما” بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی ہر ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد اب خیبرپختونخواکے بلدیاتی الیکشن بھی ہار گئی ،حکومتی ترجمان خوفناک شکست کے بعد اپنا دماغی توازن بھی کھو بیٹھے ہیں۔
شیخ رشید اور میرا رشتہ 6 سال پُرانا ہے، ہاں میں عمران خان کو ابھی بھی چاہتی ہوں