Tuesday January 21, 2025

نواز شریف کو لندن سے نکالے جانے سے متعلق کوئی خوف نہیں ہے

لاہور: نواز شریف کو لندن سے نکالے جانے سے متعلق کوئی خوف نہیں ہے سابق وزیر اعظم کے پاس اقوام متحدہ میں جا کر خود کو سیاسی مہاجر بنانے کی بھی آپشن موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لندن سے نکالے جانے سے متعلق کوئی خوف نہیں ہے، ان کی باڈی لینگوئج اسمائل ہے جو کہ ایک وقت کے ساتھ چل رہی ہے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے ایاز صادق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی سابق وزیر اعظم سے مل کر آ رہے ہیں، ان کے چہرے سے لگتا ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کے پاس اقوام متحدہ میں جا کر خود کو سیاسی مہاجر بنانے کی بھی آپشن موجود ہے۔

ہم معاشی طورپر تھوڑا سا سنبھلتے ہیں تو ڈالر اوپر ہو جاتا ہے ، وزیر اعظم

اس سے قبل لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جلد میاں نواز شریف بھی واپس آنے والے ہیں، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں آئندہ لندن گیا تو نوازشریف میرے ساتھ واپس آئیں گے۔ اپنی گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ ڈرپوک آدمی سیاست میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گڈ گورننس بیڈ گورننس بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بھی وقت آنے والا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ٹرک پر ہوگا۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جو بوٹ ہیں وہ جمہوریت کے نہیں ہیں۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہم سب کو بےوقوف بنایا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے سارے فیصلے اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دلوانے کے عمل میں تھوڑی بہت بغاوت بھی کرنی پڑے گی، تبھی جا کر جمہوریت بڑھ سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی بطور سینیٹرکامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

10یا15نہیں بلکہ پاکستانیوں کے پاس کتنے ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ہے۔؟ہوشرباانکشافات

FOLLOW US