Tuesday January 21, 2025

شیخ رشید اور میرا رشتہ 6 سال پُرانا ہے، ہاں میں عمران خان کو ابھی بھی چاہتی ہوں

اسلام آباد : پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شیخ رشید سے متعلق حال ہی میں نئے انکشافات کیے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید اور میرا رشتہ 6 سال پُرانا ہے جبکہ عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ہاں میں عمران خان کو ابھی بھی چاہتی ہوں۔ عمران خان نڈر اور بے باک ہیں، ملکی مفاد میں بات کرتے ہیں اور جب بھی کسی سے ملتے ہیں عاجز اور انکساری سے ملتے ہیں ، اگر کوئی پاکستان مخالف بات کرے تو ان کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سخت جواب بھی دیتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے متعلق بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مجھے عمران خان کی وجہ سے پسند ہے اور بلاول بھٹو کی وجہ سے مجھے پیپلز پارٹی پسند تھی۔ شیخ رشید بھی مجھے پسند ہیں۔ شیخ رشید میرے دوست ہیں، ہم ایک دوسرے کو چھ سات سال سے جانتے ہیں ، اسی لیے ہماری انڈراسٹینڈنگ بھی ہے۔ شیخ رشید کی عمر کافی ہے لیکن اُن کا دل جوان ہے۔

نواز شریف کو لندن سے نکالے جانے سے متعلق کوئی خوف نہیں ہے

پی ٹی آئی میں پسندیدہ شخصیت سے متعلق سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھے عمران خان تو پسند ہیں ہی لیکن ان کے علاوہ مجھے پی ٹی آئی میں شاہ محمود قریشی بھی بہت پسند ہیں۔ پیپلز پارٹی میں بے نظیر بھٹو صاحبہ میری پسندیدہ تھیں۔ اپنے شوہر کی ذرائع آمدن سے متعلق سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ یہ ایف بی آر کا کام ہے، اگر پیسے پر نظر رکھی تو ایسے لگے گا کہ میں نے پیسے کے لیے شادی کی ہے لہٰذا ابھی محتاط ہو کر چلنا پڑے گا بعد میں تو سب کچھ میرا ہی ہے۔ حریم شاہ نے اپنی شخصیت سے متعلق کہا کہ نام کسی انسان کی شخصیت پر کافی اثر انداز ہوتے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ نام منتخب کرتے ہوئے سوچنا اور سمجھنا چاہئیے، انسان حالات و واقعات سے سیکھتا ہے ، لہٰذا میں نے بھی ایسے ہی سیکھا ہے۔ میں دبنگ ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی جبر یا زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ منہ کی کھائے گا۔ حریم شاہ نے کہا کہ مجھے سیر و تفریح کے لیے ایسی جگہیں پسند ہیں جہاں قدرت کو دیکھنے کا مزہ آئے۔

ہم معاشی طورپر تھوڑا سا سنبھلتے ہیں تو ڈالر اوپر ہو جاتا ہے ، وزیر اعظم

الیکشن کمیشن نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی بطور سینیٹرکامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

FOLLOW US