Sunday November 24, 2024

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، جمیعت علمائے اسلام ف 18 جبکہ حکمراں جماعت تحریک انصاف 14 نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب

پشاور : خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، 64 میں سے 53 سیٹوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے کئی مضبوط حلقوں میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔ ابتدائی اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں جے یو آئی ف صوبے کی حکمراں جماعت تحریک انصاف دھچکا دینے میں کامیاب رہی۔ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 64 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق تحصیل چئیرمین کے لیے جمعیت علماء اسلام ف 18 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کا 14 سیٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی میں معاونت اور ہراساں کرنے کے الزام پر مقدمہ درج

آزاد امیدوار 8 نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر جب کہ اے این پی بھی 8 سیٹیں لینے میں کامیاب ہو گئی،پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئی اور اب تک صرف تین نشستوں پر فتح حاصل کر سکی، جماعت اسلامی دو اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیٹ پر جیت سکی۔ صوبے کی سب سے اہم پشاور سٹی میئر کی نشست پر جے یو آئی نے میدان مار لیا اور الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا۔ جے یو آئی کے زبیر علی کو 11 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی جب کہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش دوسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ صوبے کے 4 میں سے 3 اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار کامیاب رہا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گذشتہ روز ہوئی تھی جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما نے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کی ہے۔

پرویز خٹک، گنڈا پور، شاہ فرمان، علی محمد خان، شبلی فراز سمیت وہ رہنما جن کے حلقوں سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے وجہ بتا کر حکمراں جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

FOLLOW US