کراچی: کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیر زمین گزرنے والے سیوریج کے نالے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔شیرشاہ پولیس کے مطابق واقعہ شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب پیش آیا۔سیوریج کے نالے میں دھماکے سے نالے کی چھت دور جا گری۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی واقع نجی بینک کی عمارت بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ۔ٹرامہ سینٹر سیول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے واقعے کے نتیجے میں آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا ہے دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی ہسپتال لائے گئے۔چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے واقعے میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے عنصر کو رد کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ حاثاتی طور پر پیش آیا۔
پنجاب ، اسلام آبادا ور خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے بند۔ حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
جنید صفدر کے ولیمے میں کھانا کس قدر سادہ تھا ؟ مینو جان کر پاکستانی عوام ہکا بکا