Monday January 20, 2025

پنجاب ، اسلام آبادا ور خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے بند۔ حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہوکر 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔وزیر تعلیم و سکول کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی کورونا ویکسین لگوائیں اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ۔دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے 3 جنوری سے 12 جنوری تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، پہاڑی علاقوں کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 28 فروری تک ہو گی جبکہ خیبرپختونخوا میں موسم سرما کے لئے تمام سرکاری و نجی سکولز بند رہیں گے۔ادھر وفاقی نظامت تعلیمات کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 3 سے 9 جنوری تک ہونگی۔اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں 3 جنوری سے موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ۔

پورے تین دن چھٹیاں۔وفاقی حکومت کا فیصلہ، سرکاری ملازمین اور طلبا کی موجیں ہو گئیں

فیصلے کا اطلاق شدید سردی اور دھند والے علاقوں پر نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی اور دھند والے علاقوں کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے ہوں گی، نیا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں طلبہ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے۔این سی اوسی نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگوائیں، والدین سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگوائیں، وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک کورونا کی اپنی دوسری خوراک نہیں لگوائی، وہ فوری طور پر دوسری خوراک لگوائیں، تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا وطالبات کو کورونا ویکسین لگانا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 سے 12 روز کی تعطیلات ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں 2 سے 3 ماہ کی تعطیلات ہوسکتی ہیں، سندھ، کے پی کے اور اسلام آباد تعطیلات کے حوالے سے خود فیصلہ کریں گے۔قبل ازیں پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر لاہور ہائیکورٹ نے 21 دسمبر کو نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سموگ پر قابو نہیں پایا جا رہا۔وران سماعت جسٹس شاہد کریم نے اسموگ میں حالیہ اضافہ ہر تشویش کا اظہار کیا اور پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں پنجاب میں اسکولوں سے متعلق کیا اقدامات کر رہی ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ 23 دسمبر سے 4 جنوری تک پنجاب میں اسکولز بند کرنے جا رہے ہیں۔

بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے سفر کرنے والے مسافروں کی کل تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی

اس پر عدالت نے کہا کہ اب فیصلے کا وقت ہے، پنجاب حکومت اس کا نوٹیفکیشن پیش کرے۔ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر اسکول 23 دسمبر سے 4 جنوری بند کرنے کا نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسے اقدامات سے اسموگ میں بہتری آئی گی۔دوران سماعت کمیشن نے پی ایس ایل کے میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تجاویز عدالت میں پیش کر دیں، جس میں سی ٹی او کی جانب سے کھلاڑیوں کو ائیر پورٹ کے قریب ہوٹل میں رکھنے اور پھر ہوٹل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گراؤنڈ منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے کارروائی 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

شمالی کوریا میں11روز کے لئے ہنسنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی

FOLLOW US