Monday January 20, 2025

جنید صفدر کے ولیمے میں کھانا کس قدر سادہ تھا ؟ مینو جان کر پاکستانی عوام ہکا بکا

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ جاتی امرا میں ہوئی، تقریب میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب سمیت قریبی عزیز واقارب موجود تھے ۔ نجی ٹی وی کےمطابق جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب جاتی امرا میں منعقد کی گئی، جس میں قریبی عزیز اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کےساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔دعوت ولیمہ میں مہمانوں کے لئے مٹن قورمہ، چکن بریانی، سوپ اور گاجر کا حلوہ رکھا گیا ۔جنید صفدرکےدعوت ولیمہ میں ایک ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا،اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔واضح رہےکہ جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا، لاہور میں جمعہ کودعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پورے تین دن چھٹیاں۔وفاقی حکومت کا فیصلہ، سرکاری ملازمین اور طلبا کی موجیں ہو گئیں

بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے سفر کرنے والے مسافروں کی کل تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی

شمالی کوریا میں11روز کے لئے ہنسنے اورگھرکا سودا خریدنے پرپابندی

FOLLOW US