Monday January 20, 2025

ن لیگ کی 2 جرنیلوں کے ساتھ ڈیل ہو گئی ہے، اعتزاز احسن کا دعویٰ یہ وہی دو جرنیل ہیں جن کا اب نام نہیں لیا جاتا

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئرقانوان اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی دو جرنیلوں سے ڈیل ہوگئی ہے۔اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ حکومت میں تھی تو میں اپوزیشن لیڈر تھا اور حکومت کو بہت ٹائم دیتا تھا۔میں ان کی مخالفت کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔ لیکن اس کے باوجود جب وہ جیل گئے تو انہوں نے مجھے وکیل کرنا مناسب سمجھا،حالانکہ ان کے پاس پورے پاکستان کے وکیل موجود تھے تاہم انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا جس کے لیے میں ان کا احسان مند ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں شائستہ زبان والا کوئی رہ گیا تھا تو وہ شاہد خاقان عباسی تھے لیکن انہوں نے بھی بیان دے دیا ہے،تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ان پر دباؤ بہت زیادہ ہے۔ شاہد خاقان پر اندرونی دباؤ بھی ہے اور باہر بیٹھے قائدین کا دباؤ بھی ہے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اب سے ہی بحث شروع ہو گئی ہے کہ ن لیگ سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کی ڈیل ہوگئی ہے،اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کس کے ساتھ ڈیل ہوئی ہے۔جس پر انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جن دو جرنیلوں کا نام نہیں لیتے ان سے ہی ڈیل ہوئی ہے۔

پنجاب ، اسلام آبادا ور خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے بند۔ حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

ہم سے ڈیل کو چھپا کر رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو رات کو برقع پہن کے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔کہتے تھے کہ اب کسی سے بات نہیں ہو گی لیکن پھر محمد زبیر کے ذریعے سفارت کاری کرتے رہتے ہیں۔میرے خیال میں ان کا ہر وقت آپس میں رابطہ رہتا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی کی حکومت کو بہت سہولتیں دیں۔حکمران طبقات کو انہوں نے ضمانتیں دیں کہ ہم کچھ نہیں کریں گے۔یہ اداروں کے خلاف بیانات دیتے رہے،ان کے لوگ دن میں کہتے ہیں کہ بات نہیں ہو رہی اور رات میں پھر بات کرنے چلے جاتے تھے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ کسی بھی اہم موقع پر پیچھے ہٹ جانا نون لیگ کا طریقہ رہا ہے ۔ اعتزاز احسن نے مزید کیا کہا ویڈیوز میں ملاحظہ کیجئے۔

پورے تین دن چھٹیاں۔وفاقی حکومت کا فیصلہ، سرکاری ملازمین اور طلبا کی موجیں ہو گئیں

FOLLOW US