ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے اور منشیات کیس کے ملزم آریان خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں منشیات کیس میں گرفتار اور پھر رہا ہونے والے آریان خان کو ممبئی ہائی کورٹ نے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ انہیں ہر جمعے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کےممبئی آفس میں حاضری لگانی پڑے گی۔ تاہم اب عدالت نے ضمانت کی یہ شرط ختم کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ آج ممبئی ہائی کورٹ سے آیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جب بھی سپیشل انویسٹی گیشن (خصوصی تفتیش کی) ٹیم آریان خان کو طلب کرے گی انہیں بذات خود دہلی آکر پیش ہونا ہوگا۔
ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پاکستان نے سب سے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
واضح رہے کہ 23 سالہ آریان خان نے ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی 14 شرائط میں سے ایک میں ترمیم کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔آریان خان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ہر جمعے کو این سی بی کے دفتر کے دورے کے دوران ان پر میڈیا کی جانب سے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی درخواست میں دلیل دیتے ہوئے کہا تھا چونکہ اس کیس کی تحقیقات دہلی میں خصوصی تفتیشی ٹیم کے پاس منتقل ہوگئی ہیں لہذا ان کے ہر جمعے کو این سی بی کے ممبئی آفس جانے کے فیصلے میں نرمی کی جاسکتی ہے۔
جہانگیر ترین نے عمران خان کے گھر کیلئے پچاس لاکھ روپے ماہانہ خرچہ دینے کے الزام پر خاموشی توڑ دی
مسلسل ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، آئی سی سی نے بُری خبر سنا دی