Sunday January 19, 2025

جہانگیر ترین نے عمران خان کے گھر کیلئے پچاس لاکھ روپے ماہانہ خرچہ دینے کے الزام پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی جانب سے عائد کیئے گئے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے گھر کے اخراجات کی مد میں 50 لاکھ روپے ماہانہ ادا کرنے کے الزام پر جہانگیر ترین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’عمران خان کے ساتھ میرے تعلقات کی موجودہ صورتحال سے قطع نظر ، سچ لازمی طور پر سامنے آنا چاہیے، میں نے نیا پاکستان بنانے کی کوشش میں پی ٹی آئی کی مدد کیلئے جو میرے بس میں تھا وہ میں نے کیا ، لیکن بنی گالہ کے اخراجات کیلئے کبھی ایک پیسہ تک بھی نہیں دیا ،ریکارڈ کی درستگی ضروری سمجھتاہوں ۔‘‘

مسلسل ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، آئی سی سی نے بُری خبر سنا دی

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کا بنی گالا کا گھر جہانگیر ترین جیسے لوگوں کے پیسے سے چلتا تھا۔بنی گالہ کا گھر چلانے کیلئے جہانگیر ترین جیسے لوگ 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، بعد میں یہ رقم 50 لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی۔ان کا کہنا تھاکہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خان کوئی دیانت دار آدمی ہیں جس آدمی کے جوتے کے تسمے بھی اس کے اپنے پیسوں کے نہ ہوں اسے دیانت دار کیسے کہا جا سکتا ہے؟

بارشوں کا طویل سلسلہ کب سے کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

عائشہ اکرم کےایک اور ڈرامے کا ڈراپ سین ، حادثے میں شدید زخمی ہونے کے معاملے کی حقیقت سامنے آگئی

FOLLOW US