Sunday January 19, 2025

مسلسل ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، آئی سی سی نے بُری خبر سنا دی

لاہور : آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ،انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان بلے بازوں میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے حیدر علی 68 اور 31 رنز سکور کرنے کے بعد 86 درجے ترقی کرکے 98 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ بولرز کی رینکنگ میں لیگ سپنر شاداب خان ایک بار پھر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے، وہ 5 درجے ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف تین درجے ترقی کے ساتھ 19 ویں نمبر پر ہیں جبکہ محمد نواز 29 درجے ترقی کے ساتھ 54 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثناء وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے T20I میں شاندار نصف سنچری اور دوسرے T20I میں 38 رنز کی ٹھوس اننگز کے بعد بلے بازوں کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن برقرار رکھی۔ ویسٹ انڈیز کے لیے بائیں ہاتھ کے سپنر اکیل ہسین نے 73 درجے ترقی پاکر 68 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

بارشوں کا طویل سلسلہ کب سے کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

عائشہ اکرم کےایک اور ڈرامے کا ڈراپ سین ، حادثے میں شدید زخمی ہونے کے معاملے کی حقیقت سامنے آگئی

کرس گیل ،بین ڈنک سمیت بڑے بڑے نام پی ایس ایل 7 کا حصہ نہ بن سکے

FOLLOW US