Sunday November 24, 2024

اے این پی کو بڑا دھچکا، بلور خاندان کے اہم فرد نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا، کس سیاسی جماعت میں شمولیت کی ؟ آپ بھی جانیں

پشاور: بلور خاندان کے سیاسی وارث اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے اہم ممبر غضنفر بلور نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ غضنفر بلور اے این پی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے جبکہ بشیر بلور اور غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔ غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے۔غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے سرکردہ رہنما بھی ہیں، وہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 5 دہائیوں کی وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ اے این پی چھوڑی ہے۔

دورہ پاکستان پر آئے تین ویسٹ انڈین کرکٹرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

روہت شرما کی وہ شرط جس کی وجہ سے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے زبردستی ہٹا دیا گیا

سندھ اسمبلی اکھاڑا بن گئی، حکومت اور اپوزیشن اراکین کا مکوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال

FOLLOW US