Sunday November 24, 2024

پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے،کپتان کے کھلاڑی علی زیدی بیان نے پاکستانیوں کا پارہ ہائی کر دیا

اسلام آناد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کہتے ہیں ملک میں مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ مہنگائی کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے لیکن مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے اور حکومت کا مسئلہ مہنگائی نہیں گڈ گورننس ہے اور گڈگورننس کے مسئلے پر قابوپا لیاجائے گا۔سیاسی مخالفین کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ آن لائن ووٹنگ خاص طور پر نواز شریف کے لیے منظور کی ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کی منظوری پارلیمنٹ دے چکی ہے، الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمدکرائے۔پاکستان میں کرپشن سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے نکال دیں تو کرپشن ختم ہو جاتی ہے۔

‘میں بابر اعظم کا 20گیندوں پر صفر سکوردیکھ کر بھی تعریف کروں گا، ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کمنٹیٹر نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

ایم ٹیگ کے علاوہ اور کونسی گاڑی موٹروے پر سفر نہیں کر سکے گی؟ آئی جی موٹروے نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

خوفناک ٹرک حادثہ ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں 53افراد جان کی بازی ہار گئے

FOLLOW US