Sunday January 19, 2025

ایم ٹیگ کے علاوہ اور کونسی گاڑی موٹروے پر سفر نہیں کر سکے گی؟ آئی جی موٹروے نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

لاہور: آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بغیر رجسٹریشن گاڑیاں موٹروے پر سفر نہیں کر سکتیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی انعام غنی کا کہناتھا کہ موٹروے پر سفر کرنے والے ایم ٹیگ لازمی لگوائیں، ایم ٹیگ روڈ یوزرز کی سہولت اور وقت کی بچت ہے، عدالتی حکم کے مطابق موٹرویز پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ ایم ٹیگ کا اطلاق ان تمام موٹر ویز پر ہوگا جو راوی ٹال پلازہ کو جوائن کر رہی ہیں۔ شاہراؤں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں عوام تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹیگ شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر جاری ہوسکتا ہے، گاڑی کے کاغذات کی ایم ٹیگ کو جاری کرواتے وقت ضرورت نہیں ہے۔ ایس ایس پی سید حشمت کمال نے ایم ٹیگ مہم کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم تھری اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایم ٹیگ کے بارے آگاہی مہم جاری ہے ، موٹروے پولیس افسران مختلف ٹال پلازہ پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

خوفناک ٹرک حادثہ ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں 53افراد جان کی بازی ہار گئے

وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، تلاشی کا مطالبہ

ویرات کوہلی نے ازخود قیادت نہ چھوڑی تو بی سی سی آئی کو برطرف کرنا پڑا بھارتی کرکٹ بورڈ نے 48 گھنٹے تک علان کا انتظار کیا

FOLLOW US