Sunday January 19, 2025

خوفناک ٹرک حادثہ ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں 53افراد جان کی بازی ہار گئے

میکسیکوسٹی : میکسیکو میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا جہاں ریاست چیاپس میں مہاجرین کو لے جانے والا ٹریک پل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹریک میں تقریباً 100 افراد سوار تھے جنہیں وسطی امریکا سے لایا جارہا تھ ا۔ریاستی حکام کا کہنا ہےکہ میکسیکو میں یہ اپنی نوعیت کا بدترین حادثہ ہے جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ اب تک ان کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کہ آیا ان کا تعلق کس ملک سے تھا تاہم حکام کا بتانا ہےکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر مہاجرین ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، تلاشی کا مطالبہ

ویرات کوہلی نے ازخود قیادت نہ چھوڑی تو بی سی سی آئی کو برطرف کرنا پڑا بھارتی کرکٹ بورڈ نے 48 گھنٹے تک علان کا انتظار کیا

محکمہ ایکسائز نے 20سال پرانی ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ، وجہ کیابنی؟

FOLLOW US